ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا پر حملے کے معاملے میں آٹھ اور لوگ گرفتار

بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا پر حملے کے معاملے میں آٹھ اور لوگ گرفتار

Fri, 14 Oct 2016 15:53:34    S.O. News Service

ممبئی، 13؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا اور پارٹی کارکنوں پر حملے کے سلسلے میں شیوسینا کے آٹھ اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ کل رات تازہ گرفتاریاں کی گئیں اور اس کے ساتھ ہی اس معاملے میں گرفتار کئے گئے افراد کی کل تعداد13ہو گئی ہے۔پانچ افراد کو کل دن میں گرفتار کیا گیا تھا۔دوسری جانب کریٹ سومیا نے شیوسیناپر ان کے قتل کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے اور ممبئی پولیس کمشنر کو خط لکھ کر اس پوری سازش کا پردہ فاش کرنے کے لئے کہا ہے۔ سومیا نے منگل کو ملنڈ میں ان پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا،شیو سینا کے کارکنوں نے میرے قتل کی کوشش کی۔یہ حملہ ملنڈ میں اس وقت ہوا تھا جب شیوسینا کے کارکنوں نے سومیا کی جانب سے منعقد ایک پروگرام میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس تقریب میں دشہرے کے موقع پر ایم سیجییم میں کرپشن مافیاکا پتلا پھونکا جانا تھا۔شیوسینا کے کارکنوں نے اس پتلے کو پھونکے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے پروگرام کو روکنے کی کوشش کی کیونکہ : ایم سیجییم: میں وہ اقتدار میں ہے۔تاہم پولیس مداخلت کرتے ہوئے صورت حال کو کنٹرول میں لے آئی۔ایم سیجییم میں گزشتہ 20 سال سے شیوسینا اور بی جے پی اتحاد کی حکومت ہے اور باڈی انتخابات اگلے سال ہونے والے ہیں۔شمال مشرقی ممبئی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے رکن پارلیمنٹ نے پہلے کہا تھا کہ وہ ایم سیجییم میں مافیا راج اور بدعنوانی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔


Share: